گوادر، حلقہ بندی کمیٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی ابتدائی فہرستیں جاری

گوادر:ضلع گوادر میں حلقہ بندی کمیٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں عوام کے لیے جاری کر دی گئیں ہیں۔ حلقہ بندی کمیٹی کی سربراہی ضلعی الیکشن کمشنر محمد سمیع اللہ ہے جس کے ممبران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینو) حمود الرحمان اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ اطہر عباس شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر ضلع گوادر میں 4 میونسپل کمیٹیاں اور 12 یونین کونسلز کی حلقہ بندی کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر میونسپل کمیٹی گوادر میں 39 وارڈز، میونسپل کمیٹی جیوانی میں 8 میونسپل کمیٹی پسنی میں 14 اور میونسپل کمیٹی اورماڑہ میں 7 وارڈز کی حلقہ بندی کی گئی ہے۔ ضلع گوادر کو 12 یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں مجموعی طور پر 81وارڈز کی ابتدائی حلقہ بندیاں کی گئیں ہیں۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل کرنے کے لیے 15 دنوں کا وقت دیا گیا۔ عوام / ووٹرز 2 فروری 2022 سے 16 فروری 2022 تک اپنے اعتراضات ضلعی الیکشن کمشنر گوادر کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستیں دفتر ضلعی الیکشن کمشنر گوادر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینو) گوادر اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے دفاتر میں آ ویزاں ہیں۔مزید معلومات کے لیئے دفتر ضلعی الیکشن کمشنر یا درج ذیل نمبر پہ ربطہ کریں 0864-4211055

اپنا تبصرہ بھیجیں