شمالی وزیر ستان بھاری تعداد میں ہتھیار،اسلحہ و گولہ بارود اور بارودی سرنگیں بر آمد

راولپنڈی :شمالی وزیر ستان کے علاقے غلام خان خیل میں دہشت گردوں کی خفیہ کمین گاہ کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار،اسلحہ و گولہ بارود اور بارودی سرنگیں بر آمد کرلی گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بر آمد ہونے والے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گن، ہینڈ گرینیڈز،آر پی جی۔7راکٹس،آئی ای ڈیز، بارودی سرنگوں کی تیاری میں استعمال ہونیوالا سامان،کمیونیکیشن آلات اور سینکڑوں کیلیبر کی گولیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں