ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے جرم میں حکومت اور اپوزیشن برابر کی شریک ہیں،مولاناعبدالقادر لونی
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ڈپٹی مالیات مفتی فداء الرحمن نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے جرم میں حکومت اور اپوزیشن برابر کی شریک ہیں۔ رات کی تاریکی میں اپوزیشن لیڈر کی ڈیل سمجھوتے کی تحت تھا ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے پرحکومت اور اپوزیشن درپردہ ایک پیج پر ہی تھے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاشی پالیسیاں قوم وملک کے لیے تباہ کن سونامی ثابت ہوگا منی بجٹ رہی سہی معیشت کو بھی زمین بوس کر دیگا غلط معاشی پالیسیوں کے سبب ملک روز مزید مشکلات و مسائل کا شکار ہوتا جارہا ہے مہنگائی و بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سامراجی معاشی اداروں کی ایماء پر عوام کو دی گئی ٹیکسوں میں چھوٹ اور دیگر مراعات کاخاتمہ کرکے مہنگائی اور بیروزگاری قوم کی امیدوں پرشب خون مار رہا ہے آزاد معاشی پالیسیاں کی تشکیل کی دعوے ادھورے رہ چکے انہوں نے کہا کہ تین سال سے زائد طفل تسلیوں سے گزر گئی لیکن مہنگائی کی شرح میں کمی نہ آسکی اشیائے خورد نوش چینی، ا?ٹا، گھی کی قیمتوں میں دو سے تین گنا ہوشربا اضافہ سیصرف مافیاز کو نوازا گیا۔ اور ملک کو آئی ایم ایف کی مکمل غلامی میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا حکمران اپنے ناروا پالیسیوں سے عوام کو نکلنے پر مجبور کرہے ہیں آزاد معاشی پالیسیاں کی تشکیل کی دعوے ادھورے رہ چکے ناروا ٹیکسز اور روپے کی قدر میں کمی سے کاروبار ٹھپ ہوچکی مہنگائی سے قوم کا جو حشر کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔


