تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی ملازمین کا بلوچستان بھر میں مظاہروں کا اعلان

کوئٹہ:کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سمیت اندرون صوبہ متعدد میونسپل کمیٹیاں تنخواہوں پنشن اور کنٹریکٹ ملازمین اور عارضی عملہ صفائی کے ورکرز دو پا تین ماہ سے تنخواہوں پنشن و دیگر واجبات سے محروم بلوچستان لیبر فیڈریشن نے آج کوئٹہ و دیگر اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کی کا دے دی ہے۔ آ ج کوئٹہ سبی ہرنائی قلات ڑوب لورالائی و دیگر شہروں میں مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے شدید احتجاج کیا جائے گا دوسری جانب بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئرمین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی ذپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد جوائنٹ سیکرٹری حاجی سیف اللہ ترین منظور احمد فضل محمد یوسفزئی ظفر خان رند ملک وحید کاسی عارف خان نچاری دین محمد محمد حسنی سیکرٹری نشر وا شاعت عابد بٹ نے میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپل کمیٹیوں کے مزدوروں و ملازمین کو دو تا تین ماہ کی تنخواہوں پنشن و دیگر واجبات کی عدم ادائیگی اوران اداروں کے عملہ صفائی کے ڈیلی ویجز ملازمین کوکئی کئی ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پرسخت برحمی کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے اداروں کا نظام چلانے والا محنت کش طبقہ اور ملازمین کو اپنی تنخواہوں کیلئے رونا پڑتا ہے۔ غریب ملازمین کے بچے فاقوں کا شکا رہیں کوئی سننے والا نہیں مزدور رہنماؤں نے کہا کہ نا اہل اور کرپشن میں ملوث انتظامی افسران نے محکموں کو تباہی سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔محکمہ فنانس کے حکام فنڈز کی ادائیگی کیلئے کمیشن کی خاطر فائیلیں غائب کردیتے ہیں جس کی جہ سے صورتحال مزید گھمبیر ہورہی ہے آج بھی کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت سبی قلات ڑوب لورالائی ہرنائی اوستہ محمد اور دیگر میونسپل کمیٹیوں کے مزدور و ملازمین تنخواہوں اور ریٹائرڈ عملہ پنشن سے محروم ہیں اور غلط حکومتی اور یوروکریسی کے فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں دیگر پبلک سیکٹر کے محکموں میں صورتحال ٹھیک نہیں تمام ادارے مفلوج ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں