سیندک پروجیکٹ میں چائنیز منیجمنٹ نے ریاست کے اندر اپنی ایک الگ ریاست بنائی ہے،نیشنل پارٹی چاغی
نوکنڈی:نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے کہاہے کہ سیندک پروجیکٹ میں چائنیز منیجمنٹ نے ریاست کے اندر اپنی ایک الگ ریاست بنائی ہے جہاں ملازمین پر کوروناکے نام پر سخت ترین مظالم جاری ہے بوسٹرسمیت تین بارملازمین اور مقامی آبادی کو زبردستی کوروناویکسینیشن کی گئی ہے باوجود اسکے بینک دکانوں اور ملازمین کے آمدورفت پرپابندی سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ اسی حالت میں روزانہ چائنیزمنیجمنٹ اور پاکستانی افیسران روزانہ کی بنیاد پر سیندک سے مشکیچاہ کام کے لئے جارہے ہیں انکے لئے کوئی پابندی نہیں بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ چائنیز منیجمنٹ پاکستانی افیسران کی ملی بھگت سے گذشتہ تین سالوں سے کوروناکے نام پر اربوں روپے کے خردبردمیں مصروف عمل ہے اپنی کرپشن کو دوام بخشنے کے لئے غریب ولاچارملازمین کو قربانی کابکرابنائے رکھے ہیں افسوس کہ ایک غیرملکی کمپنی پاکستان میں پاکستانی ملازمین ہرطرح طرح کے ظلم کرکے غلامانہ طرزاختیارکئے ہوئے ہیں نہ ملکی نہ لیبراورنہ ہی انٹرنیشنل قوانین میں خاطر میں لارہی ہے ستم ظریفی یہ کہ ملکی ادارے اور حکومتی نمائندوں نے خاموشی اختیارکی ہوئی ہے بلکہ بعض ملکی ادارے اسکے برعکس اکثرملازمین کواپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے آرہے ہیں جوکہ واضع کرتے ہیں کہ سب اس جرم اور کرپشن میں چائنیز منیجمنٹ کے ساتھ برابر کے شریک ہے بیان کے آخر میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی مجبورولاچارملازمین اور بلوچ آبادی پر چائنیز منیجمنٹ پاکستانی افسران کے مظالم پر خاموش نہیں بیٹھے گی ہرسطح پر آواز بلند کرتی رئیگی


