پاکستان میں رواں برس ٹیکس وصولیوں میں 18.6 فیصد کمی کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف

کراچی: آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال ٹیکس وصولیوں میں 18 اعشاریہ 6 فیصد کمی ہو سکتی ہے جس میں سیلز ٹیکس وصولیاں 23 فیصد کمی سے 1427 ارب روپے رہنے کا خدشہ ہے۔رواں مالی سال کورونا وائرس کے سبب ٹیکس وصولیوں میں کمی کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف دستاویز کے مطابق ٹیکس وصولیاں 3908 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہیں، براہ راست ٹیکس وصولیوں میں 16 فیصد کمی کے بعد براہ راست ٹیکس وصولیاں 1622 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔بالواستہ ٹیکس وصولیاں 2 اعشاریہ 4 فیصد کمی سے 1287 ارب روپے رہنے کا امکان ہے، سیلز ٹیکس وصولیاں 23 فیصد کمی سے 1427 ارب اور کسٹمز ڈیوٹیز 22 فیصد کمی سے 546 ارب روپے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جبکہ پیٹرولیم ٹیکس 2 فیصد کمی سے 295 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں