ملک میں طبی شعبے سے وابستہ 399 افراد کورونا کا شکار

اسلام آباد: ملک بھر میں جہاں عام افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں وہیں صحت کے شعبے سے وابستہ 399 افراد کو بھی اب تک یہ وائرس اپنا نشانہ بناچکا ہے۔ ملک بھر کے 399 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن میں 193 ڈاکٹر، 61 نرسز اور 145 دیگر ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔کورونا کا شکار ہیلتھ ورکرز میں سے 166 ملک کے مختلف آئیسولیشن وارڈز جب کہ 136 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 92 ہیلتھ ورکرز نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔
Load/Hide Comments


