سوئی سدرن کمپنی کی کارروائی، غیر قانونی کنکشن منقطع

منگچر (انتخاب نیوز )ذونل منیجر گیس کمپنی قلات طلال حسین بلوچ کی نگرانی میں آپریشن ٹیم سوئی سدرن گیس کمپنی قلات نے منگچر میں 8 انچ پائپ لائن میں لگائے گئے غیر قانونی کنکشن منقطع کردیا گیا آپریشن ٹیم نے میں شامل محمد سلیمان لانگو،طفیل احمد لانگو ، غلام مصطفیٰ لانگو، میر احمد مری ، نثار احمد مینگل ودیگر شامل تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیرقانونی کنکشن کے خلاف کاروائی جاری ہے تمام غیر قانونی کنکشنز کے باعث گیس صارفین تک نہیں پہنچ رہی ہے گیس چوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی منگچر میں 8 قطر انچ گیس پائپ لائن سے غیر قانونی کنکشن منقطع کردیا گیا مزید غیر قانونی کنکشن کا سراغ لگا کر انہیں منقطع کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں