جد و جہد کرنے سے زبان معدوم نہیں ہوتی بلکہ ترقی و ترویج ہوتی ہے،خضدار میں سیمینار
خضدار(انتخاب نیوز) براہوئی اکیڈمی خضدار شاخ کے نائب صدر علی شیر ناز براہوئی۔مہیم خان خلیل براہوئی،عظمت ندیم،مہر اللہ مہر براہوئی،زاہدنالوی،اشرف ادیب خلیل تعبان،شاکر زہری۔و دیگر نے زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کہا کہ براہوئی زبان ایک قدیم زبان ہے۔اور رویات و ثقافت کے حامل زبان ہے، براہوئی زبان بولنے والے نہ صر ف بلوچستان بلکہ ملک بھر اور دنیاء کے ہر کونے میں رہائش پذیر ہیں، آج جب دنیاء میں زبانوں کا عالمی دن منایا جارہاہے، براہوئی زبان کی اہمیت تاریخ ہمیت کا حامل ہے، اور یقینا براہوئی زبان ایک قدیم تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ اس خطے کے قدیم باشندے بھی ہیں جس کے ادب وثقافت اور گفتار ایک حقیقت اور فصاحت سے لبریز ہے، براہوئی اکیڈمی کی جانب سے اج کوئٹہ میں بھی ایک تقریب ہے براہوئی زبان کے لئے جو خدمات پیش کیئے جارہے ہیں وہ قابل تحسین اور اطمینان بخش ہیں، اس طرح کی محنت اور جدوجہد سے کبھی بھی زبان معدوم نہیں ہوا کرتے ہیں بلکہ ہمیشہ ترقی و ترویج ہوتی ہے، براہوئی اکیڈمی کی جانب سے سیمینار، محفل مشاعرہ نہ صرف جھالاوان بلوچستان بلکہ اندرونی سندھ میں وقتاً فوقتاً منعقد کیئے جاتے ہیں، اس سے یقینا براہوئی زبان کی ترقی اور ترویج میں مدد ملے گی، براہوئی اکیڈمی کے لئے خضدار میں ایک عمارت بنانا بھی ضروری ہے ، ایک دوسرے کو احترام اور ایک دوسرے کے اقدار کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے۔


