عدالتی احکامات کے باوجود گیس بلز میں دیگر چارجز شامل

حب(نمائندہ انتخاب) صوبائی محتسب بلوچستان ایڈوکیٹ نظر بلوچ پانچ روزہ دورے پر لسبیلہ پہنچ گئے گزشتہ روز صوبائی محتسب نے جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال حب سمیت دیگر مختلف سرکاری اداروں کا دورہ کیا اور متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران سے ملاقات کی صوبائی محتسب اعلیٰ ایڈوکیٹ نظر بلوچ نے اپنے دورہ حب کے موقع پر پیر کے روز جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال حب کا دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائبہ کیا اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اسپتال سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عباس لاسی نے انہیں اسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی محتسب اعلیٰ ایڈوکیٹ نظر بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل انھوں نے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال کا جب دورہ کیا تھا اس وقت کے حالات کچھ اور تھے اور آج کے دورے کے موقع پر اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جس میں کافی بہتری لائی گئی ہے اسپتال کی حالت زار میں بہتری لانے میں ایم ایس کا بڑا کردارہے انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر عباس لاسی اس سے قبل بھی اسپتال کے ایم ایس رہ چکے تھے اور موجودہ ایم ایس بھی ہیں لیکن انہیںبعض اوقات سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر کیا جاتا رہا جوکہ اسپتال اور یہاں کے لوگوں کےلئے نقصان دہ ثابت ہوا انھوں نے اپنی کوششوں کی وجہ سے ہمیشہ اسپتال کو مینٹین رکھا ہے اور آج جب انھوں نے اسپتال کے کا دور کیا مختلف شعبہ جات گائنی ،چلڈرن ،ڈائیلسس سینٹر بنایا گیا ہے ،آئی سی یو سمیت دیگر شعبہ جات فنکشنل ہیں اور تمام ڈاکٹر ز ایم ایس کے ساتھ تعاون کر نے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر آرہے ہیں انھوں نے کہاکہ اسپتال ایم ایس اپنے ٹیم کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ لسبیلہ چیمبر آف کامرس جام غلام اسپتال کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ان کی صنعتیں حب میں قائم ہیں اور لسبیلہ کی سرزمین سے کمارہے ہیں اور یہاں کے عوام کو بھی حق بنتا ہے ان کی فلاح وبہبود پر لسبیلہ چیمبر آف کامرس خرچ کرے اور لیبر قوانین کے تحت یہاں کے لوگوں سہولتیں فراہم کرنی چاہئے حب کے سرکاری اسپتال کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے صوبائی محتسب اعلیٰ ایڈوکیٹ نظر بلوچ نے مزید کہاکہ جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال میں ادویات کا بڑا مسئلہ ہے اسپتال میں ادویا ت دستیاب نہیں ہیں اس کے لئے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے وہ صوبائی حکومت سے بات کریں تاکہ اسپتال میں ادویات کا مسئلہ جلد حل ہو سکے انھوں نے کہاکہ جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال میں حبکو کمپنی کی جانب سے 4سال قبل سولر سسٹم لگا کر دیا تھا اسکی بیٹریاں کمزور ہو چکی ہیں انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے مزید کہا کہ انکا چیمبر آف کامرس سے بھی میٹنگ ہے وہ اسپتال کے مسائل کے حوالے ان سے بات کریں گے کیونکہ جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال کے مسائل کےلئے وہ اقدامات اٹھائیں اور تعاون کرنا چاہئے انھوں نے کہاکہ جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال میں گزشتہ 6ماہ سے ادویات فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی ومشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض اوقات مریضوں کا ڈاکٹروں سے بھی تلخ کلامی ہوجاتی ہے جس سے آرڈر کا مسئلہ پیش آسکتا ہے اس حوالے سے ڈ ی سی اور ڈی پی او لسبیلہ اسپتال کےلئے دو تین پولیس اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ کل کو کوئی معاملہ پیش نہ آسکے انھوں نے کہاکہ جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال کے ایم ایس نے اپنی ذاتی رہائشگاہ کو نرسنگ ٹیچنگ کےلئے وقف کردیا ہے جو کہ قابل تعریف اقدام ہے انھوں نے کہاکہ ضلع لسبیلہ انکا گھر ہے انشاءاللہ ان سے جو بھی ہو سکے گا لسبیلہ اور یہاں کے عوام کی بہتری کےلئے ہر ممکن اقدام اٹھائینگے ۔صوبائی محتسب اعلی نذر محمد بلوچ ان کے ہمراہ ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سرور بروہی، رجسٹرار صوبائی محتسب بلوچستان سید محمد علی، ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلی سعید احمد شاہوانی، اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر صوبائی محتسب اعلی افتاب احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل آفس حب محمد رحیم بزنجو، محتسب آفس حب کے حضوربخش موندرہ اور احسان ستار موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں