آبی ذخائر میں پانی خطرناک حد تک کم ،ملک میں گیس کے بعدپانی کا بحران بھی سنگین ہو گیا

اسلام آ باد: ملک میں گیس کے بعد پانی کا بحران سنگین ہونے لگا، آبی ذخائر میں پانی خطرناک حد تک کم ہو گیا۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 8 لاکھ کیوسک رہ گیا۔ ارسا حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کوسیراب کرنےوالی چشمہ جہلم لنک کینال بھی آبپاشی کیلئے بند کردیا گیا ہے اور دریاے چناب میں پانی کا بہا کم ترین سطع پر پہنچ گیا، مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاصرف 8 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔ تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 503 میگاواٹ رہ گئی، تربیلاڈیم میں بجلی پیداکرنےکی صلاحیت 4900 میگاواٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں