عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورگیس پائپ لائن، افغان صورتِ حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کیا گیا ہے۔ دو دہائیوں بعد وزیراعظم پاکستان کا دورہ روس، عمران خان ماسکو پہنچ گئےخیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا تھا، ماسکو ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، روس کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
Load/Hide Comments


