روس یوکرین جنگ، دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز بمباری میں تباہ ہوگیا
روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی اور بمباری کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ‘ماریہ این 225’ تباہ ہوگیا۔ خبر کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا یوکرینی ہوائی جہاز یوکرین کے ہوسٹومیل ائیرپورٹ پر ہینگر میں کھڑا تھا جو کہ دوطرفہ بمباری کے دوران تباہ ہو گیا ہے، یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا واحد طیارہ تھا۔رپورٹ کے مطابق روسی بمباری کے نتیجے میں ماریہ این225 طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔یوکرینی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ روسی حملے میں تباہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ عظیم الجثہ جہاز چھ انجنوں کی مدد سے چلتا تھا، یہ طیارہ سوویت یونین کے آخری دنوں میں بنایا گیا تھا۔ یوکرینی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس جہاز کو دوبارہ بنائیں گے، ہم ایک مضبوط، آزاد اور جمہوری یوکرین کے اپنے خواب کو پورا کریں گے۔
Load/Hide Comments


