ارکان پر اعتماد رہیں ، سب کچھ ٹھیک ہے ، کہیں نہیں جارہے ہیں ،وزیراعظم
اسلا م آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان پر اعتماد رہیں ، سب کچھ ٹھیک ہے ، کہیں نہیں جارہے ہیں ، ایسا سوچا بھی نہیں ، مطمئن رہیں ، تحریک انصاف کے سب ارکان متحدہ ہیں ۔وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک شامل تھے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی اور کہاکہ ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد بارے ہوم ورک مکمل ہے،نمبر گیم پورے ہیں۔ ارکان نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ کہیں نہیں جار رہے ہیں، ایسا سوچا بھی نہیں ، مطمئن رہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں، مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان متحد ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے،اندازہ ہوجائےگا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد بارے ہوم ورک مکمل ہے،نمبرزپورے ہیں۔ ارکان نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ کہیں نہیں جا رہے ، ایسا سوچا بھی نہیں ، مطمئن رہیں۔


