FATFنے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ دباﺅ میں کیا ،شوکت ترین
کراچی:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ مخالف لابی کے دباﺅ میں کیا۔غیرملکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں شوکت ترین نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ کے لیے پاکستان کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ایف اے ٹی ایف نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کیے۔شوکت ترین نے کہا کہ 27 میں سے 26 اہداف پورئے کئے جانے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا بلاجواز ہے۔ اعلی کارکردگی پر پاکستان کا حق تھا کہ اسے گرے لسٹ سے نکالا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے معاملے میں میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان مخالف لابی کے دباﺅ میں فیصلہ کیا۔شوکت ترین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
Load/Hide Comments


