کوئٹہ،مختلف علاقوں میں 2 گیس لیکج دھماکے، 2 افراد جھلس کرزخمی

کوئٹہ: کوئٹہ کےمخٹلف علاقوں میں گیس لیکج کے باعث 2 دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، دھماکوں سے گھروں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کےمطابق نواں کلی کےعلاقے ہاشم ہاوسنگ سکیم میں 60سالہ شیرمحمد نے چولہا جلانے کے لئے جونہی ماچس جلائی تو گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث گھر کے کمرے کو شدید نقصان پہنچا اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔

دوسرے واقعے میں سینلائٹ ٹائون کے علاقے عبداللہ ٹائون میں بھی گیس لیکج دھماکہ ہوا، دھماکے سے 14سالہ حیدر جھلس کر زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو بی ایم سی ایچ کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں