ملک میں شفاف الیکشن ضروری ہیں ، یعقوب ناصر

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماءو مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ ملک میں شفاف الیکشن ضروری ہیں ورنہ ملک کی سلامتی کو موجودہ حکمرانوں سے خطرہ ہے ملک میں ائین کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے پارلیمنٹ کو رؓر اسٹیمپ اور ڈبیٹ کی حد تک محدود کردیا گیا ہے ہم دارلعوام کو اس طرع بے توقیر کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے آج ملک میں ائینی بحران پید اہو چکا ہے قوم تبدیلی کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہے وزیر اعظم کو امور مملکت چانے کا کوئی تجربہ ہی نہیں ہے کچھ ڈیلیور کرنے کے بجائے عام جلسوں میں ملک کے نامور سینئر سیاسی رہنماوں کا تمسخر اڑا رہے ہیں گالی دینا اور کسی کی دل آزاری اور مذاق اڑانا کسی طرع بھی وزیر اعظم کے مرتبے اور شان کے خلاف ہے ریاست مدینہ کے نام لیواوں سے اس طرع کی زبان کی کوئی توقع نہیں تھی بدتمیزی کا ایک نیا کلچر وزیر اعظم اور انکے وزراءو معاونین نے ملک میں متعارف کروادیا جو کہ نیک شگون عمل نہیں انہوںنے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار اور ایک دو دن میں اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کررادینگے جو کہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی عوام ایندہ الیکشن میں پی ٹی ائی کو ایسا سبق سیکھا ئیں گے کہ ونکا تاریخ میں شائد کوئی نام لینے والا بھی نہیں رہے گا پیکا ترمیمی آرڈینیس ملک میں اظہار رائے پر پابندی ہے مسلم لیگ ن اسے کالا قانون سمجھتی ہے پارلیمنٹ کو نظر ا نداز کرکے قوانین کی کوئی ائینی حیثیت نہیں ہم اس قانون کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک بھر کے سحافتی تنظیمموں کے ساتھ ملکر جدوجہد کرنے کو تیار ہے ملک میں زبان بندی کر کے آمریت لائی جارہی ہے حکومت صحافت کا گلا گھونٹ رہی ہے عمران خان کو سچ راس نہیں آرہا اور اپنے اوپر کوئی بات برداشت نہیں کرتے وہ سول ڈکیٹیٹر بن چکے ہیں ملک میں پرنٹ میڈیا الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا سے اس وقت ناراض ہیں اور حقائق کو تسلیم کرنے سے انکار ی ہیں انھیں صرف اپنی تعریفیں پسند ہیں جو کہ ناممکن بات ہے کوئی سیاسی رہنماءانکے لیئے مراد سعید نہیں بن سکتا انہوں نے کہا کہ صدر انکھیں بند کرکے تمام قانون سازی آرڈینینس کے زریعے جاری کر کے صرف پی ٹی ائی کو خوش کررہے ہیں وہ اب وفاق کے علامت نہیں رہے انہوں نے اپنے حلف کی بھی خلاف ورزی کی ہے انھیں چاہیے تھا کہ وہ ملک وہ قوم کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے حکومت کو غیر قانون سازی سے روکھتے اور بلز پر دستخط کرنے سے انکار کر دیتے انہوں نے کہا پی ڈی ایم اور دپوزیشن ایک پیج پر ہیں اس وقت ہمارا ایک ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا رخصت کیا جائے ہم انھیں خبر دار کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر وزارت عظمٰی سے الگ ہونے کا اعلان کریں اور اپوزیشن کو نا گھبرانے کی بات سے صاف لگتا ہے کہ وہ اب اپوزیشن سے گھبرا گئے ہیں انکے اقتدار کے آکری آیام شروع ہوچکے ہیں اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے انہوں نے پی ٹی ائی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سابو وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ میاں نواز شریف کا دست بازو بنیں انھیں باور کراتے ہیں کہ ہماری پارٹی میں انھیں عزت شہرت ملنے کے ساتھ کھبی انکے عزت نفس کو مجروع نہیں کیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں