بھارت کے فلسطین کے لیے سفیر اپنے دفتر میں مردہ پائے گئے

راملہ : فلسطین کے لیے بھارت کے سفیر موکل آریہ راملہ میں بھارتی مشن کے دفتر میں مردہ پائے گئے۔ موکل آریہ نے گزشتہ برس ہی فلسطین میں بھارتی نمائندے کا چارج سنبھالا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی نے ان کی موت کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 36 سالہ آریہ کی اچانک موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے ان 138 ملکوں میں سے ایک ہے جو فلسطین کو بہ طور ریاست تسلیم کرتے ہیں۔ اعلی فلسطینی قیادت نے موکل آریہ کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی سفیر کی موت کی خبر فلسطینیوں کے لیے دلی تکلیف اورگہرے صدمے کا سبب بنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں