سردار یار محمد رند کی جام کمال سے اہم ملاقات ،جلد بلوچستان میں تبدیلی لائی جائے
اسلام آباد(انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے درمیانی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے طویل ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اورملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا ‘ واضح رہے کہ دونوں رہنماءآئندہ کچھ وقت میں اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں اہم فیصلہ کرنے والے ہیں بتایا جاتا ہے کہ دونوں رہنماﺅں نے ملکی حالات میں تبدیلی کے تناظر میں فیصلہ کیا کہ جلد بلوچستان میں بھی تبدیلی لائی جائے اس مقصد کےلئے بلوچستان اسمبلی کے اراکین سے ملاقاتوں اور صلاح ومشورے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ غیر سیاسی حکومت قائم رہی تو بلوچستان کا کتنا ناقابل تلافی نقصان ہوجائے کہ صوبہ کبھی اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکے گا۔
Load/Hide Comments


