سبی میں دھماکہ،5اہلکار جاں بحق 28 زخمی
سبی(انتخاب نیوز) جیل روڈ پر لوکل ریسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد شدید زخمی، زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی ایک روزہ دورے پر آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں سبی پہنچے ہیں، آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ایم ایس سول ہسپتال سبی نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی فہرست جاری کردی جاں بحق ہونیوالوں کے نام یہ ہیں، 1.حوالدار لطیف۔2. ناٸیک وحید۔ 3. سپاہی جلیل۔ 4. سپاہی آفتاب۔ 5. سپاہی حبیب اللہ اور زخمیوں کے نام یہ ہیں1.صوبیدار سیف اللہ۔2. سپاہی سمیع اللہ3.سپاہی منور حسین۔4.سپاہی صداقت علی5.سپاہی نزاکت علی۔6.سپاہی رحیم۔ زخمی پولیس ملازمین 7.انسپکٹر عبدالرشید۔ 8. سب انسپکٹر برکت علی۔9.سب انسپکٹر نصراللہ۔10.کانسٹیبل ایم حنیف۔ 11.اے ایس آٸی پہلوان12.کانسٹیبل عمران۔ 13.کانسٹیبل سبطین۔14.سپاہی ہدایت15. سپاہی منور۔16.سپاہی سمیع اللہ ، سویلین پرسن17.سلیم 18. رنجن خان۔ 19.عبدالحمید ولد غازی۔


