پشین، گزشتہ روز ٹیوب ویل میں گرنے والے بچے کو تاحال نکلا نہیں جاسکا
پشین : گزشتہ روز پشےن کے نواحی علاقے کلی خدوخانزئی میں نانا کے گھر جانیوالا تین سالہ کمسن بچہ مدثر خان ولد ایوب خان گھر میں واقع ٹیوب ویل میں گر گیا ۔ اطلاع ملنے پرلواحقین اور علاقہ مکینوں نے ریسکیو آپریشن شروع کی لیکن گزشہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بچہ نہیں نکالا جاسکا ۔ لواحقین کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کے پانچ رضا کار آئے اور بچے کو نکالے بغیر واپس چلے گئے اب اپنی مدد آپ کے تحت لواحقین اور علاقہ مکین امدادی کارروائی میں مصروف ہیں۔
Load/Hide Comments


