سبی، خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان کے علاقے سبی میں فورسز کے قافلے پر خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کرلی ہے داعش نے اپنے پروپیگنڈا ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ آ ج داعش کا ایک جنگجوں نے سبی میں ایک خود کش حملہ کیا جسکے نتیجے میں 6اہکار ہلاک اور 28زخمی ہوئے ۔خود کش حملہ آور کی تصویرے بھی جاری کردی خود کش حملہ آور کی شناخت عبدالرحمٰن پاکستانی کے نام سے اپنے ویب سائٹ پر جاری کردیا

سبی(انتخاب نیوز) جیل روڈ پر لوکل ریسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد شدید زخمی، زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی ایک روزہ دورے پر آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں سبی پہنچے ہیں، آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ایم ایس سول ہسپتال سبی نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی فہرست جاری کردی جاں بحق ہونیوالوں کے نام یہ ہیں، 1.حوالدار لطیف۔2. ناٸیک وحید۔ 3. سپاہی جلیل۔ 4. سپاہی آفتاب۔ 5. سپاہی حبیب اللہ اور زخمیوں کے نام یہ ہیں1.صوبیدار سیف اللہ۔2. سپاہی سمیع اللہ3.سپاہی منور حسین۔4.سپاہی صداقت علی5.سپاہی نزاکت علی۔6.سپاہی رحیم۔ زخمی پولیس ملازمین 7.انسپکٹر عبدالرشید۔ 8. سب انسپکٹر برکت علی۔9.سب انسپکٹر نصراللہ۔10.کانسٹیبل ایم حنیف۔ 11.اے ایس آٸی پہلوان12.کانسٹیبل عمران۔ 13.کانسٹیبل سبطین۔14.سپاہی ہدایت15. سپاہی منور۔16.سپاہی سمیع اللہ ، سویلین پرسن17.سلیم 18. رنجن خان۔ 19.عبدالحمید ولد غازی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں