ریلوے پولیس نے سفری دستاویزات کے بغیر سفر کرنے والے افغان مہاجر باشندے کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ:ریلوے پولیس نے سفری دستاویزات کے بغیر سفر کرنے والے افغان مہاجر باشندے کو گرفتار کرلیا حراست میں لئے جانے والے مشکوک مسافر کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ،ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے میں سفر کرنے کا خواہش مند افغان شہری جو کہ غیر قانونی طور پر بغیر کسی دستاویزات کے کوئٹہ سے پشاور جانے والی ریل گاڑی جعفر ایکسپریس کوئٹہ میں سفر کرنا چاہتا تھا کہ کو ریلوے پولیس نے مشکوک جان کر روک کرپوچھ گچھ کی جس پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکااور نہ ہی سفری دستاویزات پیش کرسکا ،پولیس کے مشتبہ مسافر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گر فتار کر لیا ،ایس پی ریلوے پولیس محمد دلاور میمن نے ایس ایچ او کوئٹہ اور دیگر عملے کی اس کاروائی کو سہراہتے ہوئے عزم کیا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر تمام اسٹیشنز کو ہائی سکیورٹی الرٹ ہے تا کہ کسی بھی سکیورٹی معاملات کو بر وقت قابو پانے کے لئے ریلوے پولیس کے جوان موقع پر موجود رہے اور مسافروں و ریلوے تنصیبات کی حفاظت میں کوی کوتاہی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں