پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا گیا، اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عورت مارچ کیا گیا۔اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے اپنے حقوق کے لیے خواتین نے نعرے لگائے اور تحفظ اور صنفی مساوات کا مطالبہ کیا۔ کراچی کے جناح گراؤنڈ میں نعروں کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کی گئی، خواتین کے ساتھ مردوں نے بھی اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی۔لاہور میں بھی عورت مارچ میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔
ملتان، فیصل آباد، حافظ آباد، جہلم، وہاڑی، میرپور خاص، کندھ کوٹ، سجاول، لیہ اور مظفر آباد سمیت مختلف شہروں میں خواتین کے عالمی دن پر مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
جماعت اسلامی کے زیرِاہتمام تحفظِ نسواں واک،کا اہتمام کیا گیا،مقررین نے خواتین کو آئین کے مطابق حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔میرپور خاص میں جماعت اسلامی خواتین کے تحت عالمی یومِ نسواں کی مناسبت سے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔


