میاں چنوں، ائیرفورس کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ
خانیوال: میاں چنوں میں ائیرفورس کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیاتربتی طیارہ گرنے سے معجزاتی طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو انچارچ خانیوال ڈاکٹر خالد عمران کے مطابق Dsp میاں چنوں محمد ثاقب اور آرمی کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جلد معلومات فراہم کریں گے ریسکیو 1122کے جوان موقع پر پہنچ گئے امدادی کاروائیاں جاری ہے تربتی طیارہ گرنے سے معجزاتی طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ ائیرفورس کا نہیں، ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ نے میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ پاکستانی فضائیہ کا ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہےکہ میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ پاکستان فضائیہ کا نہیں۔خیال رہےکہ میاں چنوں میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے، واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ریسکیو انچارج ڈاکٹر خالدکے مطابق تربیتی طیارہ گرنے سے معجزاتی طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔


