واجبات کی عدم ادائیگی، ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاﺅنٹس ایک بار پھر منجمدکر دیئے

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ائیرلائنز(پی آئی اے)کے اکاﺅنٹس منجمدکر د یئے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نےکارروائی ڈھائی ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر کی، پی آئی اے پر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 18- 2017 کے واجبات ہیں۔پی آئی اے ترجمان نے اکانٹس منجمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کے تحت پی آئی اے پر عائد واجبات منجمد ہیں، وفاقی کابینہ نے پی آئی اے پر عائد پی ایس او، سی اے اے اور ایف بی آر کے پرانے واجبات منجمدکردیے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے واجبات پی آئی اے بزنس پلان کی منظوری اور بیلنس شیٹ کی ری اسٹرکچرنگ تک منجمدکیے ہیں، امید ہےکہ ایف بی آر، پی آئی اےکے اکانٹس جلد بحال کردےگا۔ذرائع کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے پہلے بھی پی آئی اے کے اکانٹس منجمد کیے تھے، تاہم سی ای او پی آئی اے کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ سے درخواست کے بعد اکانٹس بحال ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں