چینی کمپنی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے درمیان ڈیسلانیشن پلانٹ قائم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

گوادر: چینی کمپنی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے درمیان ڈیسلانیشن پلانٹ قائم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا،چینی کمپنی حکام اور پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر داو¿د کلمتی نے معاہدے پر دستخط کرلئے، تقریب میں پاک نیوی کے ریئر ایڈمرل جوادر احمد، پاک آرمی کے برگیڈیئر فہد حسین اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے، چینی کمپنی کے مطابق گوادر پورٹ کے احاطے میں ڈیسالنیشن پلانٹ قائم کرے گی،ڈیسالنیشن پلانٹ سے شہریوں کو روزانہ بارہ لاکھ گیلن پانی فراہم ہوسکے گا،ڈیسالنیشن پلانٹ چند مہینوں میں تکمیل کو پہنچے گا،چیئرمین گوادر پورٹ نصیر خان کاشانی نے بتایا کہ ڈیسالنیشن پلانٹ کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ،ڈیسالنیشن پلانٹ کی تکمیل کے بعد شہر کی پرانی آبادی میں آبنوشی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں