نیشنل بینک کے مرکزی سرور میں خرابی، 1400سے زائد برانچز کے اے ٹی ایمز بند ہو گئے
کراچی:نیشنل بینک آف پاکستان کے مرکزی سرور میں خرابی،1400سے زائد برانچز کے اے ٹی ایمز بند ہو گئے،کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجو بھی بینک کے سرور کی خرابی کو د دور نہیں کیا جا سکا ، نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی سرور میں جمعرات کی صبح 3.30بجے خرابی پیدا ہوئی، سرور ڈان ہونے کی وجہ سے کور بینکنگ، اسلامی بینکاری، اور کیش ڈیلنگ مکمل بند ہو گئی ، نیشنل بینک کی آئی ٹی ٹیم خرابی سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم آخری خبریں آنے تک خرابی کو دور نہ کیا جا سکا، دوسری جانب بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سرور میں غیر متوقع خرابی کے باعث نیشنل بینک آف پاکستان کی چند برانچوں اور اے ٹی ایم کی سروسز متاثر ہوئی ہیں، تاہم ہم اپنے صارفین کو متبادل ذرائع سے اور کسی حد تک محدود خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔این بی پی نے بیان میں کہا کہ ہم اپنے صارفین کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، اور اپنے صارفین کو یقین دلاتے ہیں کہ مکمل خدمات کی فراہمی کو جلد از جلد ممکنہ وقت میں بحال کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


