لیگی رہنما چودھری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے مسلم لیگ نے کے رہنما سابق سینیٹر چودھری تنویر کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا، سابق سینیٹر چودھری تنویر کراچی سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، چودھری تنویر کیخلاف اینٹی کرپن پنجاب میں مقدمہ درج ہے، اینٹی کرپشن پنجاب کی اپیل پر ملزم کا نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا،ابتدائی تحقیق کے بعد ملزم کو اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جائے گا۔

 پنجاب میں مبینہ کرپشن کیسز میں ملوث سابق سینیٹر اور ن لیگ کے رہنما چودھری تنویر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق چودھری تنویر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جس وجہ سے ان کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چودھری تنویر پر پنجاب اینٹی کرپشن میں مبینہ کرپشن کیسز ہیں، سابق سینیٹر کراچی سے دبئی فرار کی کوشش کر رہے تھے، سابق سینیٹر کا تعلق ن لیگ سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کو پنجاب اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں