لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، سردار اختر مینگل

اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ مرکزی نائب صدر آغا موسی جان بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے اختر حسین لانگو مرکزی رہنماسینیٹر قاسم رونجھو ایم اے این حاجی ہاشم نوتیزئی نے حفیظ بلوچ سمیت دیگر بلوچوں کی بازیابی ملک کے مختلف جامعات میں بلوچ طلباو طالبات کو ہراساں اور ذہنی کوفت سے دوچار کرنے سے متعلق لگائے گئے احتجاجی کیمپ جا کر پارٹی کی جانب احتجاج پر بیٹھے طلباو لواحقین سے اظہار یکجہتی کی پارٹی قائد نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہر فورم پر لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے اب بھی پارلیمنٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پر ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں حفیظ بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز بلند کرے گی ہماری جو ذمہ داری بنتی ہے ہر صورت اسے سر انجام دیں گے افسوس ہے کہ آج بلوچ نوجوانوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں ہزاروں میل دور سے بلوچ طلباو طالبات علم کے زیور سے آراستہ ہونے کیلئے یہاں آئے ہیں والدین معاشی مشکلات کے باوجود اپنے پیاروں کو علم حاصل کرنے کیلئے بھیج رہے ہیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے لیکن آج انہیں ذہنی کوفت اور ہراساں کرنے کی کوششیں حفیظ بلوچ کو لاپتہ کر کے جو خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت عمل ہے حفیظ بلوچ یہاں دہشت گردی کرنے نہیں بلکہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے آیا مگر بلوچ طلباو طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں جو قابل تشویش ہے بی این پی نے ہر دور میں حقیقی و عملی طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کی ہم کمزور ہیں مگر حق سچائی انصاف استحصالی پالیسیوں کے خلاف بولتے رہے ہیں اور بولتے رہیں گے جو ہماری قومی ذمہ داری ہے آپ نوجوان ہمارے اولاد اور بھائی ہیں بلوچستان میں جتنے لوگ آباد ہیں ان کے حقوق کا تحفظ کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے اب بھی ہم حفیظ بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں موجودہ حکومت سے کوئی توقع نہیں لیکن ہم کوشش کریں گے کہ پی ڈی ایم میں شامل اتحادیوں کے ساتھ ان مسائل کو اٹھائیں گے تاکہ بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد بازیابی ہو کر اپنے گھروں تک پہنچ گے ہماری مائیں بہنیں جو اپنوں کی راہ تک رہے ہیں ان کے آنسو روک سکیں اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور بلوچ اور بلوچستانی عوام کے حقیقی ترجمانی کرنا ہے پارٹی کی جانب سے ہم ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ و دیگر اکابرین بھی اظہار یکجہتی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں