سابق رکن قومی اسمبلی خلیق الزماں انتقال کرگئے
مٹیاری: پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم خلیق الزماں انتقال کر گئے۔مخدوم خلیق الزماں کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کا کہنا ہے کہ مخدوم خلیق الزماں شوگر، بلڈ پریشر اور گردوں کےعارضے میں مبتلا تھے اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔خیال رہے کہ مخدوم خلیق الزماں سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کے چچا اور سابق وفاقی وزیر امین فہیم کے بھائی تھے۔
Load/Hide Comments


