کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات، خواتین سمیت 10افراد زخمی
مستونگ(این این آئی) کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر دو مختلف ٹریفک حادثے، خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ خوشرود کے مقام دو گاڑیوں کے درمیان اوردوسرے حادثہ میں گاڑی اور مو ٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امدا دکے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 7زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


