واشک، گرمیاں شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، عوام پریشان

واشک(انتخاب نیوز)گرمیوں کے سیزن کا آغاز ہوتے ہی واشک میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع گزشتہ دو دن سے واشک شہر بجلی سے محروم شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق بیس ہزار سے زاہد نفوس پر مشتمل ضلع واشک کے ضلعی ہیڈکواٹر واشک شہر مین بجلی کا نظام آج بھی جرنیٹروں پر ہے واشک بجلی گھر میں جرنیٹر ناکارہ اور بوسیدہ ہو چکے ہیں جبکہ واشک ہیڈکواٹر کو بجلی کی فراہمی کے لیئے کواٹرلی ہزاروں گیلن ڈیزل ملتی ہے مگر وہ ڈیزل شہر کو بجلی کی فراہمی کے بجائے کرپشن و خوردبرد کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے بجلی کی فراہمی کے نظام میں خلل ڈال کر عوام کو عذاب میں مبتلا کرنا معمول سی بن گئی ہے واشک شہر میں گرمی کا آغاز ہوتے ہی گزشتہ دو دنوں سے بجلی نہیں ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ پانی کے حصول سمیت موبائل چارج کے محتاج بن کر رہ گئے بجلی نہ ہونے سے واشک میں معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے واشک کے سماجی حلقوں نے چیف کیسکو بلوچستان سے واشک میں بجلی کی عدم دستیابی سمیت ڈیزل چوری اور عوام کو عزاب میں مبتلا کرنے کے عمل کا فوری نوٹس لینے کا مطالعبہ کی ہت

اپنا تبصرہ بھیجیں