وزیراعظم کی بلوچستان عوامی پارٹی اور جی ڈ اے کے ارکان سے ملاقات
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور جی ڈی اے کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ پارلیمنٹ لاجز پہنچے ۔ پارلیمنٹ کے لاجز میں وزیراعظم نے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کی قیادت سے تعاون کی درخواست کی۔ پارلیمنٹ لاجز میں وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا شریک تھے۔جی ڈی اے کے تمام رہنماو¿ں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


