وزیر اعظم مجھے اردو سکھائیں گے؟ بلاول کا سوال
اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان کو اردو سیکھنے کا جواب دے دیا۔ عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف علی زرداری پہلے اپنے بیٹے کو اردو سکھا لیں، جس پرسوشل میڈیا سمیت ہر جگہ میمز اور مذاق بنایا گیا۔ اب بلاول بھٹو نے جواب دیتے ہوئے عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس پر لکھا ہے کہ وزیراعظم مجھے اردو سکھائیں گے۔ ویڈیو میں عمران خان کئی جگہوں پر غلط اردو اور غلط الفاظ کا استعمال کرتے نظر آرہے ہیں، یہی ویڈیوز کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش بھی کررہی ہیں۔
Load/Hide Comments


