گرلز کیڈٹ کالجز کے لحاظ سے بلوچستان آگے نکل گیا، بشریٰ رند

تربت (انتخاب نیوز)بلوچستان کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج یعنی شیخ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں کالج کی نئی کلاسز کے افتتاحی تقریب زیرصدارت آئی جی ایف سی ساتھ بلوچستان میجر جنرل کمال انور چوہدری منعقد ہوا۔ کیڈٹ کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر قاضی شاہد صمد نے شکرانہ کے کلمات ادا کیئے اور کیڈٹ کالج کے حوالے سے مختصر مگر جامع بریف کیا۔ تقریب میں آئی جی ایف سی کمال انور،مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈیولپمنٹ بلوچستان ماہ جبیں شیران اور اعزازی مہمان پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود بشری رند نے خطاب کیا۔ جبکہ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی ویڈیو خطاب دکھایاگیا ل۔ تقریب میں سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، کمشنر مکران شبیر احمد مینگل،ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ، کمانڈنٹ مکران اسکاٹس کرنل اظہر،سماجی شخصیت رحیمہ جلال، مینامجید اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیت، سرکاری افسران،کالج کے فیکلٹی ممبران، طالبات اور انکے والدین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پارلیمانی سیکریٹری ماہ جبین شیران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے فخر ہےکہ کیچ مکران تعلیم کے لحاظ سے بہت آگے ہے۔ اس میں سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا بہت بڑا کردار ہے انہوں نے کہاکہ گرلزکیڈٹ کالج کے قیام سے خواتین کی تعلیم کو مزید فروغ ملے گا۔ خواتین کو تعلیم بنابا بہت ضرور ی ہے کیونکہ ماں پڑھی لکھی ہوگی تو بچے بھی اعلی تعلیم یافتہ ہونگے۔ بچیاں اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور پڑھیں،انہوں نے کہاکہ کیڈٹ کالج کے فیکلٹی ممبران کو ایجوکیشن کیساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیناچاہیئے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان کمال انور نے کہاکہ یہ کالج ساتھ بلوچستان سمیت پاکستان کا منفرد کالج ہے جو صرف خواتین کیلئے بنائی گئی ہے۔ پاکستان کا تیسرا اور بلوچستان کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج ہے اس میں پڑھنے والے 80 بچیاں ہمارا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیڈٹ کالج کے یونیفارم کیلئے بلوچ کلچر کوملحوظ خاطر لایاگیاہے تاکہ بچیاں اپنے کلچرل ماحول میں پڑھ سکیں اوراس ادارے کو اسطرح مثالی بناناہے کہ ملک بھر کے والدین اپنی بچیوں کو یہاں داخل کرانے کا خواہشمند ہوں آئی جی ایف سی نے مزید کہاکہ تعلیم کیساتھ بہترین تربیت دینا ہے کہ یہاں سے فارغ ہوکر معاشرے کی خدمت کرسکیں۔اور ایف سی ساتھ کیڈٹ کالج انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران کو شانہ بشانہ اور مکمل ساتھ دیتی رہے گی، پارلیمانی سیکرٹری بشری رند نے کہاکہ تعلیم کو اہمیت نہیں دینگے تو ہم بطور ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتے ہیں۔ گرلز کیڈٹ کالجز کے لحاظ سے بلوچستان آگے نکل گیا ہے۔ مکران کے مرد بہت اچھے ہیں کہ اپنی بچیوں کو پڑھاتے ہیں۔ کوئٹہ میں بلوچ طالبات سے میل جول رہاہے یہاں مکران کی بچیاں بہت قابل اور تعلیم سے گہرا لگاو ہے۔ دریں اثنا ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشری رند،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں مہ جبین شیران حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیڈٹ کالج تربت پہنچے، کیڈٹ کالج پہنچنے پر کمشنر مکران شبیر احمد مینگل، ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ اور پرنسپل کیڈٹ کالج تربت ان کا استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں