پی ڈی ایم کا 23 مارچ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ناکام اور نااہلی وزیر اعظم اور ان کی کابینہ ڈرانے دھمکانے کے علاوہ کوئی کام نہیں، ڈ ی چوک پر جلسہ کرنے کا حکومتی اعلان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جو تصادم کا باعث بنے گا، حکومت کے پاس ہمت ہے تو 172 افراد کی گنتی پوری کرلے، 23 مارچ کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پورے ملک سے لوگ شریک ہوں،شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ کے دروازے تک تاریخ کا عظیم الشان مظاہرہ ہوگا، جس میں پارلیمنٹ کے تمام اراکین کو بحفاظت ایوان تک پہنچائیں گے، حکومت کے خاتمے کے لیے پی پی ،اے این پی اور دیگر جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں، آئین پاکستان اسپیکر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا پابند کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں