بور ڈ آفس کے کنٹرولر کےخلاف پنجگور اور اوستہ محمد میں مظاہرے
پنجگور+اوستہ محمد+سرانان(آن لائن)وطن ٹیچر ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ صدر شکیل احمد مرکزی نائب صدر حافظ احمد علی نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کرپٹ کنٹرولر کو عہدے پر براجمان کرکے ایجوکیشن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ چند سفارشی و رشوت کی بنیاد پر لوگوں کو ایگزامینر میں تعینات کرکے سینکڑوں اسٹوڈنٹس کی تعلیم کو دوا پر لگا دیا ہے جیسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اگر زمہ داروں نے انہیں نہیں ہٹایا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں احتجاجی ریلی کے بعد نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں شامل شرکا سے خطاب کرتے ہوئے۔وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کنٹرولر بورڈ بی بی آئی ایس ای کوئٹہ بلوچستان کے خلاف گورنمنٹ ہائی اسکول اوستہ محمد سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سرپرست اعلی خان محمد بلیدی اور ضلعی صدر عبدالقادر سومرو کی قیادت میں مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی اوستہ محمد پریس کلب پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکا سے استاد خان محمد بلیدی استاد ظفراللہ چھلگری استاد عبدالمجید دیناری استاد گلاب خان ڈومکی اور استاد نصراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہ سال سے قابض نااہل کنٹرولر بلوچستان نے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کا بیڑا غرق کر دیا ہے صوبہ بھر کے میٹرک امتحانات میں ایک ہی تنظیم کے اپنے من پسند اور منظور نظر اساتذہ کرام کا ڈیوٹی لگایا ہے جبکہ ایک اسکول سے سات ٹیچرکی ڈیوٹی لگا کر اسکول کو بند کرنے جیسی صورتحال پیدا کر دیا ہے میں تعلیم کا بیڑاغرق کیا ہے تعلیم دوست ٹیچرز کو نظرانداز کرکے اپنے من پسند ٹیچرز کو نوازتے رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا موجودہ کنٹرولر بلوچستان نے محکمہ تعلیم میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے بقول انکے اگر حکومت نے فوری طور پر موجودہ کنٹرولر کو نہیں ہٹایا تو احتجاج کا دائرہ مذید بڑھایا جاے گا انہوں نے وزیرِ اعلی بلوچستان۔ چیف سیکریٹری بلوچستان ۔وزیر تعلیم بلوچستان سیکرٹری تعلیم بلوچستان کنٹرولر کے ناانصافیوں کا نوٹس لے کر تعلیم کو تباہی سے بچائیں ۔بورڈ آفس کے عملے کا اساتذہ کرام کی تذلیل ناقابل برداشت ہے موجودہ بورڈ آفس کے کنٹرولر کا رویہ اساتذہ کرام کے ساتھ قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار جونیرٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے شبیر اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ آفس کے عملے کا اساتذہ کرام کی تذلیل ناقابل برداشت ہے ان کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے موجودہ کنٹرولر کی وجہ سے بورڈ آفس میں امتحانی ڈیوٹی پر سٹاک ایکسچینج سے بھی زیادہ کاروبار ہوتا رہتا ہے چند مافیہ پیسوں کے عوض اساتذہ کرام کی آڈر کرتے رہتے ہیں جس کے خلاف وزیراعلی بلوچستان اور گورنر بلوچستان اور سیکریٹری تعلیم سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ ان کے خلاف فوری طور پر اقدامات اٹھائیں اور اساتذہ کرام کے تذلیل کرنے والے تمام عملے کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔


