آزادی مارچ کے شرکاء25 مارچ کو اسلام آباد داخل ہوں، فضل الرحمن
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پیش نظر ڈی چوک جلسے کے لیے 23 کے بجائے 25 مارچ کی شام تک قافلے اسلام آباد میںداخل ہوں، او آئی سی کے شرکاءہمارے مہمان ہیں، ان کی موجودگی اور آنے جانے میں کوئی مشکلات نہیں ہونا چاہیے، آزادی مارچ میں آنے والے دور اور نزدیک کے قافلے ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے، 25 مارچ کے بعد بھی ہم مزید اسلام آباد میں رہیں گے، اپوزیشن سے کچھ نکات پر بات چیت چل رہی ہے، حکومتی اتحاد میں دراڑ آگئی ہے، ہم پارلیمنٹ میں بھی نمائندگی رکھتے ہیں، ہمارا کاز ایک ہی ہے۔ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمارا حکومت کے جلسے سے کوئی تعلق نہیں، ہم لانگ مارچ کا اعلان بہت پہلے کرچکے ہیں، 23 مارچ کا اعلان پی ڈی ایم کا تھا اس لیے ہم 25 مارچ کے حوالے سے وضاحت پیش کررہے ہیں۔


