صوبائی محتسب اعلیٰ کی نجی ہسپتالوں میں طبی آلات کی عدم دستیابی پر ڈائریکٹر سے وضاحت طلب

کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی محتسب اعلٰی نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ کا کوئٹہ شہر کے نجی ہسپتالوں میں طبی آلات کی عدم دستیابی اور بنیادی سہولیات کمی پر نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے، شہر کے نجی ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری طبی آلات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو علاج و معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں کی جگہ میڈیکل ٹیکنیشنز، ڈسپینسرز مریضوں کا علاج کرتے ہیں، عوامی شکایات
بھاری بھرکم فیس لینے کے باوجود علاج و معالجے میں کوتاہی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
چیئرمین ٹاسک فورس/ڈائریکٹر محتسب دفتر مصطفیٰ جان نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں