سیندک مینجمنٹ اور ملازمین کے مذاکرات، کورونا پابندیوں پر نرمی
چاغی (انتخاب نیوز) ایم ڈی ایس ایم ایل حاجی محمد رازق سنجرانی اور سیندک ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب کورونا پابندیوں پر نرمی کا اعلان کردیا ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک مہینے سے سیندک پروجیکٹ کے مقامی ملازمین برسر احتجاج تھے کہ کورونا کے نام پر ملازمین کا استحصال ہورہا ہے گزشتہ روز ایم ڈی ایس ایم ایل حاجی محمد رازق خان سنجرانی و مزکراتی ٹیم کے درمیان کامیاب مزکرات کے باقاعدہ طور پر احتجاج ختم کردی گئی اور مزکراتی کمیٹی نے پروجیکٹ کی جانب سے نئی شرائط کو قبول کرتے ہوئے ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کردیا سیندک منیجمنٹ ذرائع کے مطابق مزکرات میں کورونا ایس او پیز کے نئے حکمت عملی پر باہمی اتفاق سے ملازمین رضامندی ظاہر کی گئی چھٹی سے آنے والے ملازمین کو تین دن ریسٹ دیا جائے گا اور پاکستانی ڈاکٹر انکا ایک کورونا ٹیسٹ لینگے اگر ٹیسٹ مثبت آیا تو ملازم کو واپس 15 دن گھر بھیج دیا جائے گا 15 دن واپسی کے بعد یہ عمل دورایا جائے گا اس دوران تنخواہ میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی اسکول سمیت تمام کاروباری مراکز کھلی رینگے،ہر دس دن بعد ایک ٹیسٹ لیا جائے گا جس پر ملازمین نے رضا مندی ظاہر کی گئی آخر میں ایم ڈی حاجی محمد رازق خان سنجرانی نے سیندک کے تمام ملازمین کے لیئے ایک ایک مہینے کی اضافی تنخواہ کا بھی اعلان کردیا جس پر تمام ملازمین نے ایم ڈی سیندک حاجی محمد رزاق خان سنجرانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔


