سبی میٹرک کے امتحانات، امتحانی مراکز میں بوٹی مافیا سرگرم

سبی (انتخاب نیوز) سبی میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع نقل مافیا سرگرم محکمہ ایجوکیشن کی نقل کی روک تھام کے تمام دعوے دھرے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سبی سمیت بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے سبی میں محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے نقل کی روک تھام کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے امتحانی سینٹرز میں بوٹی مافیا سرگرم نظر آئی سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے محکمہ ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی میں نقل کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ سال بھر محنت لگن سے تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار طلباء وطالبات کی حق تلفی نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں