بلوچستان بھر میں ہندو برادری نے رنگوں کا تہوار ہولی جوش و خروش سے منا ئی

قلات: دنیا بھر کی طرح قلات میں بھی ہندﺅں برادری نے مذہبی تہوار ہولی مذہبی جوش خروش سے منا ئی ۔دنیا بھر کی طرح بلوچستان کے تاریخی شہر قلات میں ہندو پہنچا ئیت کی جانب سے مذہبی تہوار ہولی بڑے جوش و خروش سے منائی گئی چھوٹے بڑے سب ہولی کے رنگ میں رنگ گئے،چھوٹے بڑے سب ہولی کے رنگوں کے ساتھ بازار کا رخ کر کے خوب ہلہ گلا کیا اور ڈوھول کی تھاپ پر رقص بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر ہندوں کے مزہبی پیشوا مہاراج شنکرکا کہنا تھا کہ ہولی کی تہوار امن بھائی چارہ کا درس دیتا ہے یہ بھگت پریلات کی یاد میں منائی جاتی ہیںہم اس تہوار کو خوشی اور جزبے کے ساتھ ہرسال مناتے ہیں۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی فضامیں بلند کئے۔دالبندیندالبندین میں ہندو برادری نے جوش خروش کے ساتھ اپنی مذہبی تہوار ہولی منائی گئی تفصیلات کے مطابق دالبندین ہندو محلہ میں ہندو برادری نے اپنی مذہبی تہوار ہولی بڑی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ،ہولی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی، ایس ایچ او دالبندین عبد الستار سمالانی ،خان پینل کے رہنماوں چیئرمین میر علی جان نوتیزئی، حاجی صمد سنجرانی، سعادت خان سنجرانی، سردار احمد بخش سنجرانی ودیگر نے شرکت کی ہندو برادری کو انکے مذہبی تہوار کے موقع پر مبارک باد دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی، نے کہا ہندو برادری اپنے کو کھبی بھی تنہا نہ سمجھے ان کے ہر غم اور خوشی میں ہم برابر کے شریک ہے ہندو برادری کی تحفظ ہماری زمہداری ہے انتظامیہ ہر قسم کی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے اس موقع پر ہندو پنچائیت کے رہنما سابق کونسلر برج لال ، خان پینل کے رہنما جرمن داس نے انتظامیہ سمیت تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہاکہ ضلع چاغی کے تمام قبائلی عمائدین، سیاسی،سماجی، سیکورٹی فورسز، ڈپٹی کمشنر، ایس پی چاغی سمیت ہم سب کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے ہر وقت ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی تہوار منا رہے ہیں اور علاقے کے تمام اسٹیک اولڈرز نے ہمیشہ ہر وقت ہمارے خوشی اور غم میں ہمیں تنہا نہیں چھوڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں