پاکستان کی سیاسی صورتحال عالمی ممالک کے خصوسی سیل قائم
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونےوالی صورتحال کو امریکی سفارتخانہ لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہا ہے جبکہ اسلام آباد میں موجود دیگر ممالک کے سفاتخانے بھی سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی سفارتخانے میں سیاسی صورتحال کی مانٹیرنگ کے لئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سفارتکاروں کی پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر پاکستان کے ردعمل کے بعد امریکی سفارتکارکی بعض سیاسی جماعتوںکے رہنماوں سے بیرون ملک ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جمعہ کو سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسلام آباد میں موجود غیر ملکی مشنز میں امریکی سفارتخانہ سب سے زیادہ متحرک ہے اور اس حوالے سے سفارتخانے میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو سیاسی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ کی مانیٹرنگ کر رہا ہے جن کی رپورٹس واشنگٹن بھجوائی جا رہی ہیں۔اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا جب کہ سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی گئی، دوسری جانب دفعہ 144 کے نفاذ کا ایریا بڑھاتے ہوئے ریڈ زون سے باہر ایک کلومیٹر کا علاقہ اس میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے سندھ ہاﺅس پر دھاوا بولے جانے کے بعد ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا گیا ہے جب کہ ریڈ زون کی تمام عمارتوں کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کر دی گئی ہے ۔ ایف سی اہلکار بھی سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔


