خضدار میں تعلیمی اداروں کو بندش گھناؤنی سازش ہے، فوزیہ ایڈوکیٹ بلوچ

خضدار: معروف وکیل سماجی ورکر فوزیہ ایڈوکیٹ بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاہیکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے خضدار وومن یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیکل کالج کو بند کرنے کا جو فیصلہ دیا ہے
وہ تعلیم پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ بلوچ قوم کو تعلیم سے دور کرنے کی یہ ایک گھناؤنی سازش ہے جسے بلوچستان کے باشعور لوگ ہرگز کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ اور اس کے خلاف تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد یکجا ہوکر بھر پور انداز میں آواز بلند کرینگے، یہ صرف خضدار کے طلبا کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کا معاملہ ہے کہ انہیں اسطرح کہ ہتھکنڈوں سے تعلیم کے میدان میں زبوحال کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ بلوچستان حکومت مزید تعلیم ادارے قائم کرنے کی بجائے سابق ادارے بند کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔
نااہل حکومت کے ان عزائم کا ہم بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اورانہیں خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے


