مستونگ، احساس پروگرام میں مستحقین کا عزت نفس مجروح

مستونگ: احساس پروگرام کے رقم کی وصولی غریب و مستحقین کے لیے سہولت کے بجائے زحمت بن گئی.گرلز ڈگری کالج میں قائم احساس سینٹر کے دروازے پر صبح سے شام تک روزہ اور گرمی میں مستحقین کی قطار نظر آتے ہے۔مستحقین نے کہا کہ مشکل اور پیچیدہ طریقہ کار اور سینٹر عملے کی غفلت و لا پروائی کے باعث مزکورہ بارہ ہزار کی وصولی اب ہمارے لیے معجزہ بن گئی ہے۔ایک دن ہمیں کہاں جاتا ہے نیٹ ورک کام نہیں کرتا ہے اور ایک دن پیسہ نہیں ہے۔رقوم کی وصولی کے لیے ہمیں خوار و زلیل کیا جا رہا ہے۔روزے کی حالت میں دھوپ پر کئی گھنٹہ ہمیں گیٹ پر قطار لگا کر کھڑا ہونے کی تلقین کی جاتی ہے جس سے سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔انھوں نے کہا ہم مستحقین حکومت اور مقامی انتظامیہ کے زمہ داروں سے اپیل کرتے ہے کہ احساس پروگرام کے رقوم کی وصولی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ مسحتقین کے بیٹھنے اور اپنی باری کا انتظار کرنے کے لیے مناسب اور سائیہ دار جگہ کا انتظام کرے


