سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیربحری امورسید علی حیدر زیدی کے ہمراہ سندھ سے تعلق رکھنے والیارکان قومی اسمبلی نے کی ۔ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، عطاءاللہ، اکرم چیمہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیر خان، عبدالشکور شاد، کیپٹن جمیل، آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور نصرت وحید نے شرکت کی ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاگیا۔ ملاقات میں کراچی میں جاری وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی ۔
Load/Hide Comments


