جیکب آباد، مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کا رہائشی شخص قتل

جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے رہائشی کو قتل کر دیا فرار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود قصبہ محمدموسیٰ سیانچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے رہائشی محمد حسن ولد محمد بخش سیانچ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی جس کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی پولیس کے مطابق مقتول چند ماہ سے رشتہ داروں کے پاس رہ رہا تھا جسے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور بلوچستان کی طرف فرار ہو گئے واقع کس بنیاد پر پیش آیا ہے تفتیش کی جا رہی ہے ورثہ کے آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں