52 ہزار لاپتا افراد میں 300 خواتین 172 بچے شامل ہیں، ماما قدیر


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس آف مسنگ پرسن بلوچستان کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 52 ہزار لاپتا لوگ ہیں جس میں تین سو خواتین اور 172 کے قریب بچے شامل ہیں جس طرح زرینہ مری کا چھوٹا بچہ مراد مری جو 2006ءمیں لاپتا ہوا ابھی تک بازیاب نہیں ہوا، جس طرح حنیفہ بگٹی لاپتا ہوا آج تک لاپتا ہے جس کا ابھی تک کوئی پتا نہیں ہے۔ ہماری بہت سی خواتین کو شہید بھی کیا گیا ہے۔ جیسے کہ گلناز مری اور مشکے سے بہت سی خواتین کو اٹھاکر لے گئے ہیں، ان کے جتنے بھی شہداءاور لاپتا افراد کے جو کوائف ہیں وہ ہم نے گلزار دوست کے حوالے کردیے ہیں وہ جاکے اپنی ذمے داری پوری کریں گے اور آئندہ ہمارا بائیو ڈیٹا صحیح ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں