سپریم کورٹ نے ملازمت پربحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مستردکردی
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی۔جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے ملازمت پر بحالی کیلئے کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل پر سماعت کی۔وکیل ملازمین نے کہا کہ محکمہ اوقاف نے اسکول ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخواہ کو لیز پر دے دیا، اسکول کو لیز پر لینے کے بعد اساتذہ کو ملازمت سے نکال دیا گیا۔جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیئے کہ اسکول چلانا محکمہ اوقاف کا کام نہیں، عدالت کے پاس محکمہ اوقاف کو اسکول کھولنے کا حکم دینے کا کوئی اختیار نہیں،ملازمین کو اسکول میں کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا۔بعدازاں عدالت نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی۔
Load/Hide Comments